اینگرو یونیورسٹی لنکجز سسٹم کی جانب سے اپنی نوعیت کے پہلے اینگرو کھیل اختتام پذیر ہوگئے

منگل 3 مئی 2016 17:42

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) اینگرو یونیورسٹی لنکجز سسٹم کی جانب سے اپنی نوعیت کے پہلے اینگرو کھیل اختتام پذیر ہوگئے۔ ایم ٹی کی ریکروٹمنٹ مقابلہ پر مبنی گرینڈ ایونٹ کا انعقاد گزشتہ دنوں مقامی ہوٹل میں ہوا۔ اس غیر روایتی ایک ماہ طویل ریکروٹمنٹ مقابلے کا اہتمام اینگروکارپوریشن کے معزز ایم ٹی ریکروٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا۔

ٹیسٹ مقابلے میں چار اہم یونیورسٹیوں آئی بی اے، کے ایس بی ایل، ایل ایس ای اور لمس کے طلباء و طالبات نے شرکت کی جس کا آغاز ایلویٹر، پچ ایلیمینشن راؤنڈ سے ہوا جس میں اینگرو ایم ٹی ریکروٹمنٹ ڈرائیو کے لئے 2000 گریجویٹ طلباء و طالبات نے شرکت کی جن میں سے صرف 200 امیدوار اینگرو گیمز کے لئے اہل قرار پائے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء تیزی سے ترتیب دی جانے والی ٹیموں کے مابین طلباء و طالبات کے مقابلے ہوئے۔

ہر ایک طالب علم کی انفرادی سطح پر بزنس سیمولیشنز کے ذریعے کنٹری بیوشن کا جائزہ لیا گیا، ان میں سے ٹاپ 20 فائنل طالب علموں کو شارٹ لسٹڈ کیا گیا۔ سپلائی چین اور آپریشن مینجمنٹ سرگرمی اور ”ڈرنک فٹ“ مارکیٹنگ اور برانڈ ایکٹیویشن سرگرمی میں ان کی اطلاعاتی معلومات اور پریکٹیکل ایپلی کیشنز کی روشنی میں کامیاب طالب علموں کی کارکردگی کا جائزہ و تخمینہ کیا گیا۔

اختتامی مرحلہ میں ایک کیس اسٹڈی مقابلہ تھا جہاں اینگرو گیسٹ ہاؤس میں 28 اپریل کو کراچی کے ٹاپ 10 اور لاہور کے 10 طالب علموں کے مابین شب بھر سخت مقابلہ جاری رہا۔ گرینڈ فائنل پرل کانٹینینٹل ہوٹل کے دلکش ہال میں بروز جمعہ 29 اپریل 2016ء کو منعقد ہوا جس میں اینگرو گیمز میں حصہ لینے والی ہر ٹیم کے چار نمائندوں نے حصہ لیا اور ”ٹیم مٹھاس“ نے 50 ہزار روپے کا نقد انعام جیتا۔

اس موقع پر اینگرو کارپوریشن کے صدر اور سی ای او خالد سراج سبحانی نے کہا " اینگرو کارپوریشن کی جانب سے منعقد کئے جانے والے پہلے گیمز کے کامیاب اختتام کا اعلان کرتے ہوئے مجھے انتہائی مسرت محسوس ہو رہی ہے ۔ گزشتہ چند ہفتے خوشی اور جوش و جذبے سے بھرپور گزرے ہیں جسکے لئے اس پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام طلباء و طالبات کا میں تہہ دل سے مشکور ہوں۔

اس موقع پر میں اینگرو ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس نے اس پروگرام کو انتہائی نتیجہ خیز بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اپنی تقریر میں صدر اور سی ای او خالد سراج سبحانی نے حیران کن اعلان کرتے ہوئے ٹاپ20 فائنلسٹس میں سے چار منیجمنٹ ٹرینر عائشہ وسیم(LSE) ، محمد احمد سہگل (LUMS) ، ثانیہ صداقت(IBA) اور سفیان سلام (IBA) کی تقرری کا اعلان کیا اور چاروں اپنے گھر اپائنمنٹ لیٹر کے ساتھ خوشی خوشی روانہ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :