پیشہ ورانہ کارکردگی کے لئے استعداد کار میں اضافہ ضروری ہے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان

منگل 3 مئی 2016 17:29

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ کارکردگی کے لئے استعداد کار میں اضافہ ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹینسی (سپفا) کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا محکمہ سپفا کی طرف سے پیش کردہ سرٹیفیکیشن فرانزک آڈیٹنگ انفارمیشن سسٹم آڈیٹنگ پرفارمنس آڈٹ کے شعبے میں استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے جو محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے سٹریٹجک پلان کا اہم ترین حصہ ہے۔

سپفا کی طرف سے دو رکنی وفد میں گورنمنٹ فیکلٹی کی سربراہ مس گیلیان فاسیٹ، شعبہ مارکیٹنگ نیو اور امرجنگ مارکیٹس کی سربراہ سلیمہ حافظ نے سرٹیفیکیشن اور ٹریننگ کورس سے متعلق متعلقہ تربیتی پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سرٹیفیکیشن کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ تین سالہ تربیتی پروگرام چھ ماہ کے تربیتی دورانیہ کے سیشن ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

تربیتی پروگرام میں کلاسز اور آن لائن تربیت کے مواقع میسر ہیں۔ اس کے علاوہ سپفا انٹرنیشنل پبلک سیکٹر اکاؤنٹنگ اسٹنڈرڈز اپساس (IPSAS) میں ڈپلومہ سرٹیفیکیٹ اکنامک کرائم مینجمنٹ اور مختلف قلیل المدتی کورسز کی بھی سپریم آڈٹ انسٹیٹوشن آف پاکستان کو پیشکش کی گئی ہے۔ بریفنگ میں ایڈیشنل آڈیٹر جنرل ون جاوید جہانگیر اور ایڈیشنل آڈیٹر جنرل ٹو ریکٹر پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکیڈمی لاہور میڈم شگفتہ خانم، عمران اقبال، ڈپٹی آڈیٹرجنر ل (ایڈمن ) احمد حسین گھمن، ڈی جی ( ایچ آر ایم) شاہد ندیم نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر جاوید جہانگیر نے وفدکو بتایا کہ فنڈز کی دستیابی کیلئے یوایس ایڈ DIFID اور ورلڈ بینک سے بات چیت چل رہی ہے جبکہ پپفا اور سپفا درمیان پہلے ہی 12 اکتوبر 2015ء کو ایم او یو پر دستخط کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :