پاکستان دہشت گردی اور سلامتی سے متعلق درپیش چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام کے بعد اقتصادی نمو کی جانب گامزن ہے، سینیٹر اسحاق ڈار

منگل 3 مئی 2016 17:29

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی اور سلامتی سے متعلق درپیش چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام حاصل کرنے کے بعد اقتصادی نمو کی جانب گامزن ہو گیا ہے۔ سی ایف بی سی انٹرنیشنل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت نے عالمی سطح پر منفی رجحان کے باوجود عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ہم نے 7 سال کی بلند ترین شرح نمو حاصل کی ہے جبکہ رواں سال یہ شرح 5 فیصد سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔ اگلے دو مالی سالوں کے دوران شرح نمو 7 فیصد بڑھانے کا ارادہ ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس صمن میں معاملات درست انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام کے علاوہ ہمیں سیکورٹی اور انتہاء پسندی کے چیلنجز بھی درپیش تھے۔

(جاری ہے)

جون 2014ء میں پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک جراتمندانہ فیصلہ کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو معاشی استحکام میں معاونت کے لئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے تین سالہ پروگرام کے تحت 6.6 ارب ڈالر ز فراہم کرنے کی منظوری دی۔ مارچ 2016ء تک اس پروگرام کے تحت پاکستان کو 5.5 ارب ڈالر وصول ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا عکاس ہے۔

متعلقہ عنوان :