بارہ سال سے کم عمر طلبہ کو نویں جماعت میں داخلہ نہ دینے کی پالیسی کے خلاف درخواست دائر

منگل 3 مئی 2016 17:20

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں بارہ سال سے کم عمر طلبہ کو نویں جماعت میں داخلہ نہ دینے کی پالیسی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ،درخواست گزارطالبہ رئیسہ حفیظ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ آرٹیکل 25اے کے تحت مفت اور لازمی تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے،بارہ سال سے کم عمر ذہین طلبہ کو نویں جماعت میں داخلہ نہ دینے سے متعلق بورڈ نے قوانین بنا رکھے ہیں جوآئین کی روح کے منافی ہیں جبکہ آئین اور ملکی قوانین کے تحت اگلی جماعتوں میں داخلے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے،درخواست میں مزید کہاگیاکہ عدالت عالیہ نے کم عمرطلبہ کو نویں جماعت میں مشروط طور پر داخلہ دینے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں جس پر عمل نہیں کیاجارہالہذا عدالت نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :