کنفرم ٹکٹ کے باوجودطیارے سے آف لوڈ کر نے پر پی آئی اے پر ہرجانے کے مقدمہ کی سماعت25مئی تک ملتوی

منگل 3 مئی 2016 17:20

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) لاہور کی صارف عدالت نے کنفرم ٹکٹ کے باوجود شہری کوطیارے سے آف لوڈ کر نے پر پی آئی اے کے خلاف ایک کروڑ روپے ہرجانے کی درخواست کے سلسلہ میں ایم ڈی پی آئی اے اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، شہری محمد ہشام کے وکیل غلام مرتضی چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی فلائٹ نمبر پی کے 657 کی کنفرم ٹکٹ کے باوجود پی آئی اے سٹاف نے راولپنڈی سے لاہور آنے والے طیارے سے اسے آف لوڈ کر کے اپنے افسران کو جہاز میں سوار کرا دیا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ خلاف قانون آف لوڈ کرنے پر پی آئی اے کو ایک کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں،عدالتی نوٹس کے باوجود پی آئی اے کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ایم ڈی پی آئی اے اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :