عدالت نے پی آئی سی انتظامیہ کی کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز پر تشدد کے مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کر لیا

منگل 3 مئی 2016 17:19

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) لاہور کی سیشن عدالت نے پی آئی سی انتظامیہ کی کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز پر تشدد میں ملوث ہسپتال کے پرنسپل، ایم ایس، پولیس اہلکاروں اوردیگر افراد کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظہر سلیم کے روبرو درخواست گزار ڈاکٹر ثمرہ، ڈاکٹر جویریہ وغیرہ کے وکیل نوشاب اے خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی انتظامیہ کی کرپشن کیخلاف ڈاکٹر ہسپتال کے سامنے پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں اور ایم ایس کی جانب سے بھجوائے گئے افراد نے مرد و خواتین ڈاکٹرز کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایس ایچ او تھانہ شادمان نے جواب داخل کراتے ہوئے بتایا کہ اسی وقوعہ میں صحافیوں پر تشدد کی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، متاثرہ ڈاکٹرز پہلے سے درج ایف آئی آر میں اپنے اضافی بیانات قلمبند کرا سکتے ہیں جس پر عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :