الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کا ملک گیرمنظم قومی ادارہ بن گیا ہے،میر محمد عاصم سنجرانی

منگل 3 مئی 2016 17:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی،الخدمت کے مرکزی ہیومن ریسورس منیجرمحمد آصف وسیم نے کہا کہ الخدمت کے ذمہ داران ورضاکاروں کی تربیت سے کارکردگی میں بہتری اور عوام کو بروقت مدد وریلیف پہنچانے میں مدد ملیگی ٹریننگ سے کام میں بہتری ووسعت آئیگی الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کا ملک گیرمنظم قومی ادارہ بن گیا ہے ۔

بلوچستان میں غربت وبے روزگاری اورکرپشن زیادہ ہے اس لیے یہاں عوام کے مسائل ومشکلات اور پریشانی بھی زیادہ ہیں الخدمت فاؤنڈیشن بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعتہ المحصنات ڈگری گرلز کالج کوئٹہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے الخدمت کے مختلف پراجیکٹس ،آفس ورک حادثات وایمرجنسی میں کام کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت کا مقصددکھی انسانیت کی خدمت ہے غربت پریشانی وبے روزگاری کاشکار بلوچستان میں الخدمت فاؤنڈیشن کے یتاما ،بیوہ سپورٹ پروگرام سمیت تعلیم وصحت کے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں انہیں پراجیکٹس کی بدولت ہم بلوچستان سے غربت بے روزگاری اور پریشانی میں کمی کرسکتے ہیں دیگر فلاحی سیاسی تنظیمیں الخدمت کی تقلید کرتے ہوئے مشکلات وپریشانی میں کمی کر سکتے ہیں ۔