کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، پانچ اہلکار زخمی ہوگئے

منگل 3 مئی 2016 17:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پا س پرواقع قاسم لائن سے پولیس کی رپیڈ رسپانس گروپ کی گاڑی گزر ہی تھی کہ اچانک سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ،زخمی اہلکاروں میں ڈرائیور محمد طارق،کانسٹیبل لیاقت علی ،شاہ نواز،محمد رمضان اور محمد جاوید شامل ہیں زخمیوں میں ایک اہلکار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

واقع میں معجزاتی طور پر دیوٹی افسر نور احمد محفوظ رہے ،ایس ایس پی آپریشنزسیدندیم حسین کے مطابق دھماکے میں دوکلوباردوی مواد استعمال کیاگیا جوکہ نامعلوم شر پسندوں کی جانب سے سڑک کنا رے پڑی بجری میں چھپا یا گیا تھا ۔دھماکے کے بعد ملزمان کی تلاش کے لئے سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔