خدمت کا جذبہ لئے ایک مرتبہ پھر عوامی خدمت کیلئے میدان میں آیا ہوں،نوابزادہ خالد خان مگسی

منگل 3 مئی 2016 17:17

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) نو منتخب رکن قومی اسمبلی ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء نوابزادہ خالد خان مگسی نے کہا ہے کہ تیس سالہ ظلم زیادتیوں کا دور ختم ہوگیا تبدیلی ایک دن میں آگئی ہے عوام نے جس مثبت پہلوں کو سامنے رکھ کر عوامی اتحاد پینل کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا انکا اجتماعی کاموں کے ذریعے ازالہ کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے اعزاز میں ملک مہر اﷲ بنگلزئی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک نصراﷲ بنگلزئی،میر عبدالفتح جتوئی،پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کچھی کے صدر عبدالکریم بنگلزئی،سید سلطان شاہ دوپاسی،میر عبدالغنی جتوئی،میر قطب جتوئی،ملک نجیب اﷲ بنگلزئی ،محمد قاسم جتوئی اور دیگر قبائلی رہنماء ،عمائیدین موجو دتھے۔

(جاری ہے)

نو منتخب رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد مگسی نے کہا کہ عوامی حمایت اور بھرپور تعاون کے شکر گزار ہیں انہوں نے جس اعتماد کا اظہار کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا انکے بھروسہ کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤنگا۔خدمت کا جزبہ لیئے ایک مرتبہ پھر عوامی خدمت کیلئے میدان میں آیا ہوں اور اسی خدمت کو اپنا شعار بناکر سابقہ محرومیوں اور کوتائیوں کو بھی ازالہ کرونگاانشاء اﷲ عوام کے توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرکے اجتماعی کاموں کو اہمیت دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالی انسان کی محنت اور جدوجہد کا پھل اسے ضرور دیتا ہے اور ہمارا جدوجہد اور محنت کا پھل عوامی فیصلے کی صورت میں مل چکا ہے کچھی جھل مگسی کے عوام نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے اس حلقے کے عوام کے ساتھ صرف الیکشن تک کا ساتھ نہیں ہے آباؤاجداد سے عوام کی خدمت کرتے چلے آرہے ہیں یہاں کے عوام کے ساتھ تعلق ہیں اسے کسی بھی صورت ٹوٹنے نہیں دینگے اور عوامی قوت سے تبدیلی لا کر رہیں گے اس موقع پر محمد قاسم جتوئی نے بھی خطاب کیا۔