ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے

منگل 3 مئی 2016 17:16

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں ولید تھانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم فداحسین مغیری کو ڈھائی کلو چرس سمیت گرفتار کرکے ان پر ولید تھانہ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کو سخت ہدایات جاری کیے گئے ہیں جو ملزم منشیات فروشی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :