کراچی، نوازشریف کو زرداری سے مفاہمت میں مودی کا یار اور کرپشن کا سردار بنا دیا ہے،انور گجر ،رزاق باجوہ
منگل 3 مئی 2016 17:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سنئیر رہنمامحمد انور گجر،رزاق باجوہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کو زرداری سے مفاہمت میں مودی کا یار اور کرپشن کا سردار بنا دیا ہے،نوازشریف نے جن علی بابا چالیس چوروں سے مک کا کر کے ناصرف ن لیگ کو سندھ میں مکمل طور پر دفن کیا،بلکہ سردار ممتاز علی بھٹو کو پارٹی سے دور رکھ کر زرداری کو خوش کیا،آج یہی کرشن میں ڈوبے ہوئے لوگ نوازشریف کو سب سے بڑا کرپٹ مجرم بنا کر پیش کررہے ہیں،یہ ہے مفاہمت کی لعنت جسے ہم نے پہلے ہی لعنتقرار دیا تھا،انہوں نے کہا کہ مفاہمتی آج ملک وقوم کا لوٹا ہوا مال بچانے اور چھپانے کے لئے گھتم گھتا ہوکر ایک دوسرے کے بال نوچ رہے ہیں بلکہ ایک دوسروں کوچوروں اور لٹیروں لقب دے رہے ہیں،تقرریوں میں علی چالیس چوروں کو لٹکانے والے آج میاں برادران کو یہی لوگ کرپشن پر گھسیٹ رہے ہیں،انور گجر ،رزاق باجوہ نے کہا کہ بلاول زرداری کا حالیہ خطاب چور مچائے شور جیسا ہے،اگر نوازشریف چوروں کا سردار ہے تو بلاول زرداری کرپشن کے ویلن آصف علی زرداری کا بیٹا ہے،جس کی کرپشن کے قصے اور کہانیاں دنیا بر میں مشہور ہیں،بلاول زرداری جس پر پارٹی کا چئیرمین ہے وہ پوری پارٹی کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے اور کرپشن کی بیسا کیوں کا سہارہ لیکر آج بھی سندھ کے عوام پر عذاب بنے ہوئے ہیں،کیونکہ پیپلزپارٹی کی آٹھ سالہ کارکردگی سے عوام مایوس ہوکر ان سے نجات کے لئے راہیں تلاش کررہی ہیں،کیونکہ سندھ حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں، بلکہ پولیس افسر شاہی انتظامیہ کے بلبوتے پر عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر سندھ کی عوام پر زبردستی مسلط ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.