سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری،امتحانات کے دوران نقل مافیا بھی سرگرم

نواب شاہ میں امتحانی مرکز سے پرچہ مرکز سے باہر لے جانے سے منع کرنے پر پرنسپل کو پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بنایا

منگل 3 مئی 2016 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری ہیں جبکہ امتحانات کے دوران نقل مافیا بھی سرگرم ہے ۔نواب شاہ میں امتحانی مرکز سے پرچہ مرکز سے باہر لے جانے سے منع کرنے پر پرنسپل کو پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔منگل کو حٰیدرآباد بورڈ کے تحت نواب شاہ میں گیارہویں جماعت کا کیمسٹری کا پیپر ہوا ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول دوڑ میں پرچہ امتحانی مرکز سے باہر لے جانے سے منع کرنے پر امیدوار کے رشتہ دار پولیس اہلکار نے پرنسپل کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔واقعہ کے خلاف اساتذہ اور طلباء نے پرچے کا بائیکاٹ کردیا اور مہران ہائی وے پر احتجاج کیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم وزیرعلی میرانی تھانہ دوڑ میں ہیڈ محرر ہے ۔ادھر جیکب آباد میں نقل کرانے والے 15افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔جبکہ گھوٹکی کے امتحانی مرکز کے باہر فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر گیارہویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ 100روپے میں فروخت ہوتا رہا ۔

متعلقہ عنوان :