کراچی، خوشحال خٹک ایکسپریس کی مال بردار بوگی میں آگ لگ گئی ،لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

منگل 3 مئی 2016 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خٹک ایکسپریس کی مال بردار بوگی میں آگ لگ گئی ،جس کے نتیجے میں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے ۔آتشزدگی کا واقعہ شکار پور اسٹیشن پر پیش آیا ۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس شکارپور اسٹیشن پر پہنچتے ہی شارٹ سرکٹ کے باعث کارگو بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا جس کے نتیجے میں بوگی میں موجود لاکھوں روپے کا سامان اور بوگی جل کر خاکستر ہوگئی ۔جبکہ بوگی میں آگ لگنے کے فوری بعد بوگی کو مسافر ٹرین سے الگ کردیا گیا ۔بعد ازاں فائربریگیڈ نے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

متعلقہ عنوان :