قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط، طریقہ کار و استحاقات کا اجلاس

منگل 3 مئی 2016 16:54

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط، طریقہ کار و استحاقات کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے چیئرمین چوہدری اسد الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان چوہدری خادم حسین، چوہدری محمود بشیر ورک، رانا عمر نذیر خان، چوہدری بلال احمد ورک، نجف عباس سیال، محمد رضا حیات ہراج، اظہر قیوم نہرا، عبدالمجید خان خانان خیل، شیخ محمد اکرم، ممتاز احمد تارڑ، کرن حیدر، ایس اے اقبال قادری، محمد علی راشد، آسیہ ناصر سمیت تحریک استحقاق کے محرکین چوہدری جعفر اقبال، عائشہ سید سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں طے پایا کہ کمیٹی کے منٹس کو آئندہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 118 میں نعیمہ کشور خان کی طرف سے پیش کردہ ترمیم محرک کی عدم موجودگی کی بناء پر موخر کر دی گئی جبکہ رکن قومی اسمبلی عائشہ سید کی پرنسپل جہانزیب کالج سوات اور ڈی سی او سوات کے خلاف تحریک استحقاق محرک کی جانب سے واپس لینے پر نمٹا دی گئی۔

چوہدری جعفر اقبال کی کمشنر و رجسٹرار کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ آئی سی ٹی کی طرف سے قومی اسمبلی کی ہاؤس اینڈ لائبریری کمیٹی کے احکامات نہ ماننے کے حوالے سے تحریک استحقاق کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے تمام قاعدے اور قانون کے حوالوں کے ہمراہ جامع رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جائے جس کے اس معاملے کو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس 10 مئی کو 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات ایکٹ 1974ء کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :