دنیا میں تجارتی مندی سے متعلق مسائل ایشیاء اور یورپ کے درمیان اقتصادی تعاون پر اثرانداز ہو رہے ہیں ‘اسحاق ڈار

منگل 3 مئی 2016 16:41

فرینکفرٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں تجارتی مندی سے متعلق مسائل ایشیاء اور یورپ کے درمیان اقتصادی تعاون پر اثرانداز ہو رہے ہیں ہ فرینکفرٹ میں زیادہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ایشیاء اور یورپ اقتصادی تعاون ، کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا میں تجارتی مندی سے متعلق مسائل ایشیاء اور یورپ کے درمیان اقتصادی تعاون پر اثرانداز ہو رہے ہیں ‘ باہمی فائدے کیلئے دو براعظموں کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے مالی وسائل فراہم کرنے کیلئے کثیر جہتی ترقیاتی بنکوں کو بانڈز جیسے نئے اقدامات کے ساتھ آگے آنا چاہئیے تاکہ اس خلیج کو پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :