تعلیم و تربیت کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ‘عمران خان

منگل 3 مئی 2016 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،سیاست کے لئے طلبا کو تعلیم سے محروم کرنے کا کلچر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم کی بنوں آمد کے موقع پر تعلیمی اداروں کی بندش پرشدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ تعلیم و تربیت کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ‘چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ آئندہ کسی بھی پی سی آئی شخص کے دورے کے موقع پر تعلیمی ادارے بند نہ کئے جائیں ‘خیبرپختونخوا سے اس بدترین رسم کے خاتمے کا آغاز کریں گے ‘ بچوں کی تعلیم و تربیت پرکسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :