سپیکر قومی اسمبلی ‘ وفاقی وزرا اور قائد حزب اختلاف میں ملاقات، پانامہ لیکس معاملے سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات پہلے سے طے تھی،وزیر اطلاعات و نشریات کی تصدیق، ذاتی حیثیت سے سپیکر اسمبلی سے ملنے آیا تھا ، خواجہ سعد رفیق

منگل 3 مئی 2016 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ‘ وفاقی وزراء پرویز رشید ‘ خواجہ سعد رفیق اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ میں سپیکر چیمبر میں ملاقات ہوئی جس میں پانامہ لیکس کے معاملے پر پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلے سے طے تھی جبکہ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میں ذاتی حیثیت سے سپیکر اسمبلی سے ملنے آیا تھا ۔

آگے اپوزیشن لیڈر بھی بیٹھے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر میں وفاقی وزرا کی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے بیک ڈور ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پانامہ لیکس کے معاملے پر پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی جس میں کمیٹی سے متعلق معاملات پر بات چیت کی گئی ۔ دوسری طرف خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت سے سپیکر قومی اسمبلی سے ملنے آیا تھا اپوزیشن لیڈر کی یہاں موجودگی کاعلم نہیں تھا تاہم حزب اختلاف کی جماعتیں جو کررہی ہیں وہ صحیح نہیں ہے