2018 میں دوبارہ کامیاب ہو کر اقتدار میں آئیں گے،وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا، کسی صورت قائد پر بلا جواز تنقید برداشت نہیں کریں گے

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو

منگل 3 مئی 2016 16:16

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ 2018 میں دوبارہ کامیاب ہو کر اقتدار میں آئیں گے،وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا، کسی صورت قائد پر بلا جواز تنقید برداشت نہیں کریں گے۔ وہ منگل کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ماروی میمن نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسی صورت بھی استعفیٰ نہیں دیں گے،ہم2018 میں دوبارہ کامیاب ہو کر اقتدار میں آئیں گے۔ ماروی میمن نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،کسی صورت قائد پر بلا جواز تنقید برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کام کرنے اور وہ توڑ پھوڑ کرنے نکلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :