وزیراعظم کے بنوں میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر بے حد خوشی ہوئی ، شاہ محمود قریشی

وزیراعظم کے دورے پر بنوں میں کالج، اسکول بند کرائے گئے جو مناسب نہیں تھا، مولانا فضل الرحمان عالم اسلام ہیں اس لئے ان کا احترام کرتے ہیں

منگل 3 مئی 2016 16:15

وزیراعظم کے بنوں میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر بے حد خوشی ہوئی ، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بنوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، اس پر بے حد خوشی ہوئی ہے، وزیراعظم کے دورے پر بنوں میں کالج، اسکول بند کرائے گئے جو مناسب نہیں تھا، مولانا فضل الرحمان عالم اسلام ہیں اس لئے ان کا احترام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے استعفے پر متفق ہو رہی ہیں، ایم کیو ایم نے گزشتہ روز وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بنوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، اس پر بے حد خوشی ہوئی ہے اور وزیراعظم کے دورے پر بنوں میں اسکول، کالج بند کرائے گئے ہیں جو مناسب نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان عالم اسلام ہیں اس لئے ان کا احترام کرتے ہیں اور مولانا صاحب جانتے ہیں کہ کے پی کے میں کس حد تک تبدیلی آئی ہے۔