Live Updates

نعیم الحق اخلاقی پستی کا شکار ہیں‘ وزیراعظم کے بارے میں ہوش سے بات کریں‘ اگر انہیں ادب و احترام نہیں آتا تو پرویز رشید سے سیکھ لیں‘ ہم نے عمران خان کے بارے میں زبان کھولی تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا نعیم الحق کے بیان پر ردعمل

منگل 3 مئی 2016 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نعیم الحق اخلاقی پستی کا شکار ہیں‘ وزیراعظم کے بارے میں ہوش سے بات کریں‘ اگر انہیں ادب و احترام نہیں آتا تو پرویز رشید سے سیکھ لیں‘ ہم نے عمران خان کے بارے میں زبان کھولی تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو تحریک انصاف کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ نعیم الحق تہذیب کے دائرے میں رہ کر بات کریں۔ دھرنے کے دوران مقامی سکولوں کو بند رکھنے کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نعیم الحق اخلاقی پستی کا شکار ہیں‘ وزیراعظم کے بارے میں ہوش سے بات کریں‘ اگر انہیں ادب و احترام نہیں آتا تو پرویز رشید سے سیکھ لیں‘ ہم نے عمران خان کے بارے میں زبان کھولی تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات