الزام تراشی نہیں خواتین سے بدسلوکی کرنیوالوں کو پکڑ کر سزا دیں
چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی نے خواتین کو باوقار مقام اور حقوق دئیے، ہر شعبہ میں ان کی نمائندگی میں اضافہ کیا ،شہبازشریف عوام کی حفاظت کی بجائے جنگلہ بس اور مالٹا ٹرین کے پیچھے لگے ہیں۔آرگنائزر مسلم لیگ(ق) شعبہ خواتین آمنہ الفت کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ منگل 3 مئی 2016 16:08
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03مئی۔2016ء) : آرگنائزر مسلم لیگ (ق)شعبہ خواتین لاہور و سابق ایم پی اے آمنہ الفت نے کہاہے کہ خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنیوالوں کو فوری گرفتار کیا جائے، ن لیگ اور تحریک انصاف ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی بند کریں، شرپسند عناصر کسی بھی پارٹی کے ہوں ایماندار پولیس افسروں سے تفتیش کے ذریعہ ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ورنہ پاکستان مسلم لیگ سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اگلے ہفتے احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گی۔
انہوں نے زیبا حسن، تمکین آفتاب، سمیرا نواز، مسرت اختر اور دیگر خواتین رہنماؤں کے ہمراہ مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کا دعویٰ سب پارٹیاں کرتی ہیں مگر خواتین کے حقوق کیلئے پاکستان مسلم لیگ کے سوا کسی نے کبھی کچھ نہیں کیا۔(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے خواتین کو ان کے حقوق اور باوقار مقام دیا اور شعبہ کے علاوہ ہر سطح پر خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کو یقینی بنایا، قوم خواتین بناتی ہیں مگر ن لیگ کے دور میں خواتین کی بے حرمتی کی جا رہی ہے، ہمیشہ ان کے حقوق سلب کیے گئے، ماڈل ٹاؤن کا واقعہ ہو یا لاہور میں جلسہ عام، ن لیگ نے کبھی خواتین کا احترام نہیں کیا، یہ واحد جماعت ہے جس نے صوبے میں خواتین کی نصف آبادی ہونے کے باوجود انہیں گھروں میں بیٹھنے پر مجبور کر دیا ہے، شہبازشریف نے 8سال میں لاہور پر جنگلہ بس اور مالٹا ٹرین مسلط کر دی ہے، وہ ان کے پیچھے لگے ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کا کوئی ذمہ دار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے ایک باپ کی طرح صوبہ کو چلایا، خواتین سمیت ہر شعبہ خوشحال تھا، ایمرجنسی سرجیکل ٹاور میو ہسپتال، وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال، برن سنٹر جناح ہسپتال سمیت کتنے ہی ایسے پراجیکٹ ہیں جو چودھری پرویزالٰہی نے شروع کیے لیکن شہبازشریف نے ان کو بند کر دیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے صوبہ میں 48چھوٹے ڈیمز بنائے، کالاباغ ڈیم ان حکمرانوں سے نہیں بن سکتا لیکن انہوں نے تو چھوٹے ڈیمز بھی نہیں بنائے۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں احتساب ہو سکتا ہے تو وزیراعظم اور ان کے خاندان کا کیوں نہیں، خواتین جب اپنے حقوق کیلئے باہر نکلیں تو نوازشریف اور شہبازشریف کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.