دنیا میں سب سے بہترین گاڑی صاف کرنے والا شخص

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 16:08

دنیا میں سب سے بہترین گاڑی صاف کرنے والا شخص

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء) : دنیا بھر میں سب سے بہترین گاڑی صاف کرنے والے شخص کی ویڈیو نے اسے انٹر نیٹ پر مقبول کر دیا ہے۔ پال ڈالٹن نامی یہ شخص گاڑی کی صفائی کے لیے 5 ہزار پاؤنڈ سے کم معاوضہ وصول نہیں کرتا۔ پال ڈالٹن سے متعلق مشہور ہے کہ پال کسی بھی گاڑی کو ایک دم نیا کر دیتا ہے ، یہانتکہ گاڑی پر موجود نشانات اور رگڑ کا بھی کوئی نشان باقی نہیں رہتا۔

(جاری ہے)

گاڑی کی صفائی کے لیے پال کو ایک طویل عمل سے گزرنا پڑتا ہے لیکن پال کی صفائی اور اس کے بعد نظر آنے والے نتائج سے متاثر ہو کر بڑے بڑے اور معروف افراد بھی پال ہی کو اپنی بیش قیمت گاڑیاں سونپتے ہیں۔گاڑی کی صفائی کرنے اور اسے چمکانے میں پال خاصی محنت بھی کرتا ہے جس کی ویڈیو حال ہی میں انٹرنیٹ پر بھی مقبولیت حاصل کر گئی ہے۔ پال ڈالٹن نامی اس شخص کو دنیا میں سب سے بہترین گاڑی صاف کرنے والے شخص کا اعزاز حاصل ہے ، یہی وجہ ہے کہ پال کے پاس بیش قیمت گاڑیاں روزانہ کی بنیاد پر آتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :