فاروق ستار کے کو آرڈنیٹر آفتاب حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

منگل 3 مئی 2016 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) چند روز قبل کراچی ایف بی ایریا سے رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈی نیٹرآفتاب حسین پیرکودل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق آفتاب حسین کی طبیعیت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال لے گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اورانتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

انہیں دو روز قبل رینجرز نے حراست میں لے کر انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ان کا نوے روزہ ریمانڈ بھی منظور کیا تھا ۔ آفتاب حسین کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت آفتاب حسین بالکل ٹھیک تھے اور ان کی جسمانی حالت بالکل ٹھیک تھی ۔ دوسری جانب جناح ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ آفتاب حسین کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا اور ان کا بلڈپریشر بھی انتہائی زیادہ تھا ۔ ان کی موت کی اصل وجہ کیا ہے اس بارے میں پوسٹ مارٹم کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :