سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستی و سرحدی امور کا اجلاس کل ہوگا

منگل 3 مئی 2016 16:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستی و سرحدی امور کا اجلاس کل بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ساڑھے دس بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ہلال الرحمان کریں گے۔ اجلاس میں فاٹا کیلئے مختص کیا گیا بجٹ 2015-16ء کے استعمال جبکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہم منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :