گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

منگل 3 مئی 2016 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ و تعمیرات اور چیئرمین ایف جی ای ایچ ایف شاہ رخ ارباب کریں گے۔ اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں پر غور کیا جائے گا ‘ ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کمیٹی کو جاری منصوبوں پر بریفنگ دیں گے۔