وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکہ کی پرزور مذمت

متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن امداد فراہم کر نے کی ہدایت

منگل 3 مئی 2016 16:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں منگل کی صبح ہونے والے بم دھماکہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن امداد فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم نے دھماکہ میں قیمتی جان کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار اور لواحقین سے تعزیت کی ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔