سردار ایاز صادق سے چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر زمان چوہدری کی ملاقات، نیب کی 2015ء کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کی

منگل 3 مئی 2016 15:58

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے منگل کو قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں قمر زمان چوہدری نے نیب کی 2015ء کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کی۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین نیب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے میں نیب کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے تاہم کسی بھی کارروائی سے انتقام کی بو نہیں آنی چاہیے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم بلاامتیاز احتساب پر یقین رکھتے ہیں، نیب کی وجہ سے ملک میں کرپشن میں کمی آئی ہے۔