لاہور : ڈیوس روڈ پر نامعلوم شخص کا دو بہنوں پر چاقو سے وار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 15:54

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء) : لاہور میں ڈیوس روڈ پر ایک نامعلوم شخص نے دو نوجوان لڑکیوں پر چاقو سے وار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیوس روڈ پر دو نوجوان لڑکیوں پر ایک نامعلوم شخص نے چاقو کے وار کئے جس سے دونوں لڑکیاں زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

زخمی لڑکیوں کو طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں لڑکیاں آپس میں بہنیں ہیں۔ بڑی بہن کی حالت تشویشناک ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق نامعلوم شخص نے گردن پر چاقو سے وار کیے جس سے کافی مقدار میں خون بہا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزم موٹر سائیکل پر سوار تھا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :