خاتون صحافی نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 15:30

خاتون صحافی نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

فریدآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء): بھارتی میڈیا گروپ زی (ZEE) کے ساتھ کام کرنے والی اور ڈی این اے نامی ایک ویب سائٹ کی مالک خاتون صحافی نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ خاتون صحافی پوچا تیواری اور ان کی دوست انوج مشرا پر حال ہی میں ایک اسپتال کے مالک سے 2 لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون صحافی پوجا کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ خود کشی کے پیچھے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔