لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد خالد محمود خان مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے،،،جسٹس خالد محمود خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ججز کی تعداد انچاس سے کم ہو کر اڑتالیس ہو گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 3 مئی 2016 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی۔2016ء) ریٹائر ہونے والے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد خالد محمود خان کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجاالاحسن اور ساتھی ججز نے پھولوں کے گلدستے کے ساتھ الوداع کیا۔اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طارق افتخار،،عدالتی عملہ بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

رخصی سے قبل چیف جسٹس نے جسٹس خالد محمود خان کی عدالتی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد خالد محمود خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالت عالیہ لاہور کے ججز کی تعداد انچاس سے کم ہو کر اڑتالیس رہ گئی ہے۔اس وقت لاہور ہائیکورٹ کو بارہ ججز کی کمی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :