غذر،گلگت بلتستان پیور فوڈ ایکٹ 2011 پرعمل درآمد شروع کر دیا ہے، نویداحمد

منگل 3 مئی 2016 15:04

غذر ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نویداحمد نے کہا ہے کہ پہلی بار غذر میں گلگت بلتستان پیور فوڈ ایکٹ 2011 پرعمل درآمد کا سلسلہ شروع کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام ہوٹلوں ، بیکریوں اور ہول سیل ڈیلروں کو این اوسی جاری کیا جا رہا ہے، جسکے تحت ناقص اور غیررجسٹرڈاشیاء کی خریدوفروخت کوروکاجاسکے گااور اس ایکٹ کے تحت تمام کاروباری ادارے اپنا تمام خریدوفروخت کے بلوں کے ریکارڈ کی تفصیلات تیار رکھیں گے۔

سول انتظامیہ کسی بھی وقت ریکارڈ چیک کر سکیں۔گاہکوچ میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیورفوڈایکٹ پر عمل درآمد سے لوگوں کوصحت کی بہترسہولیات فراہم ہوں گی اور اس ایکٹ کے تحت کاروباری اداروں کو بھی فائدہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :