سپریم کورٹ نے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کا کوٹہ بحال کردیا

منگل 3 مئی 2016 15:04

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے حکومتی حج پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا50 فیصد کوٹہ بحال کردیا ہے۔ منگل کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی طرف سے عابد زبیری نے پیش ہوکر دلائل دیئے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے حکومت موقف کے حوالے سے دلائل دیئے ۔ چیف جسٹس نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی جانب سے دائر مختلف پٹیشنز کو اپیل میں تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کا 50 فیصد کوٹہ بحال کردیا۔

متعلقہ عنوان :