صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہے،محمد شفیق

منگل 3 مئی 2016 14:45

استور ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے بلدیات گلگت بلتستان محمد شفیق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہے ۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11ماہ کے دوران صوبائی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جو کام کیا ہے اس کی مثال نہین ملتی ۔

(جاری ہے)

حکومت نے 100 دنوں کے ترجیحاتی ایجنڈے کے تحت گلگت بلتستان کے عوام کی سہولت کے لئے درجنوں نامکمل تعمیراتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لئے ساڑھے 17 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جس کی وجہ سے گلگت شہر میں دیگر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بڑی حد تک کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب صوبے میں خوراک کا کوئی بحران نہیں ہے اور گندم کی ترسیل بھی جاری ہے ۔اس کے علاوہ کرپشن کے دروازے بھی مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں اور بلا امتیازاحتساب کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔