پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا ٹی او آرز پر اتفاق ہو گیا
سب 15 نکات پر متفق ہیں،وزیراعظم کے فوری استعفیٰ کے مطالبے پر اتفاق نہ ہوسکا ،پاناما لیکس میں احتساب کا آغاز وزیراعظم اور ان کے خاندان سے ہوگا ،چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی سربراہی میں بااختیار کمیشن بنایا جائے،پانا لیکس کی تحقیقات بین الاقوامی آڈٹ فرم سے کرائی جائے۔اجلاس میں فیصلہ۔۔اپوزیشن جماعتوں میں پاناما لیکس کے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس پر اتفاق ہوگیا ہے، وزیراعظم ابھی مجرم نہیں بنے تو پہلے استعفیٰ کیسے لے سکتے ہیں۔فاروق ستار،شیخ رشید ،اسدللہ بھٹو کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 14:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء) : پانامہ لیکس نے پوری دنیا سمیت پاکستان کی سیاست میں بھی ہلچل پیدا کی جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے پانامہ لیکس کے معاملے پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹرمز آف ریفرنس پر اتفاق کرلیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بااختیار کمیشن بنایا جائے تاہم فوری طورپر استعفے کے مطالبے پر اتفاق نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا ۔جس میں خورشید شاہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، سینیٹر سعید غنی، نوید قمر اور سلیم مانڈی والا شریک تھے ،تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، شیریں مزاری، عارف علوی، حامد خان اور عاطف خان نے اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.