ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو1122کی جانب سے فرضی مشقوں کا انعقاد

منگل 3 مئی 2016 14:44

خانیوال۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء ) ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو1122کی جانب سے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے ریسکیو اہلکاروں ، کشتیوں اورایمبولینسزنے حصہ لیا ۔سیلاب کی صورت حال میں ڈوبتے ہوئے افراد کو بچانے اور سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ان مشقوں کا مقصدممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ریسکیو اہلکاروں کی فنی صلاحیتوں اور مشینوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا تا کہ کسی بھی نا گہانی صورت حال پر مکمل قابو پایا جا سکے ۔ریسکیو 1122کی جانب سے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ۔ریسکیو 1122کے علاوہ سول ڈیفنس، محکمہ ہیلتھ، محکمہ ایگریکلچر، محکمہ انہار ، محکمہ مال اور ٹی ایم اے نے حصہ لیاتا کہ عوام کو مشکل گھڑی میں بہتر طور پر ریلیف فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرریسکیو 1122انجیئنر دانش خلیل کے ہمراہ پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے نمائندہ رضوان عارف نے فرضی مشقوں کا جائزہ لیا اور ریسکیو 1122کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ندیم اقبال خٹک، ریسکیو سیفٹی آفیسر کنور فہیم احمد، ریسکیو سیفٹی آفیسر عبدالحق ، ریسکیو سیفٹی آفیسر سہیل اختر ، اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد سلیم اور میڈیا کوآرڈینیٹر راشد چوہدری موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :