1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی16 مئی کو ہوگی

منگل 3 مئی 2016 14:42

فیصل آباد۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء ) مرکز قومی بچت حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی16 مئی بروز پیر کو منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے بتا یا کہ مذکورہ قرعہ اندازی کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :