آزادی صحافت کا عالمی دن بھر پور طریقے سے منایا گیا

منگل 3 مئی 2016 14:40

فیصل آباد۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس ، پریس کلب ، ایڈیٹرز کونسل ، کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز ،آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی ، الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن اور عامل صحافیوں کی دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام منگل کے روز آزادی صحافت کا عالمی دن بھر پور طریقے سے منایا گیا جبکہ اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں نمائندہ صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں ، ریلیوں اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے ملک میں آزادی صحافت کی صورتحال اور صحافت کی آزادی کے راستے میں درپیش رکاوٹوں بارے اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ” ورلڈ پریس فریڈم ڈے“ کا آغاز 1993ء میں ہوا تھا جس کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کے ادارے جنرل اسمبلی نے دی تھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے زیر اہتمام بھی آج " پاکستانی میڈیا اور شہریوں کے حقوق " کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم صحافتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔