لندن: 23 سالہ سعودی شہزادہ ، سونے کی گاڑیوں کے بیڑے کا مالک

جس کی عیاشیوں نے گوروں کو حیران و پریشان کر دیا ۔

منگل 3 مئی 2016 14:29

لندن: 23 سالہ سعودی شہزادہ ، سونے کی گاڑیوں کے بیڑے کا مالک

لندن:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3مئی 2016ء): سعودی عرب کا شہزادہ ترکی بن عبداللہ انگلستان کے دورے پر ہے ،جہاں اس کی شان و شوکت دیکھ کر لوگ ششدر رہ جاتے ہیں۔ ترکی بن عبداللہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے سنگر ، ریپر اینڈرے رومیل ینگ (ڈاکٹر ڈرے) کا قریبی دوست بھی سمجھا جاتا ہے۔ شہزادے کا شوق مہنگے ہوٹلوں میں قیام کرناہے ۔ مارچ میں لندن آنے کے بعد شہزادے کی شہ خرچیاں اخبارات کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

اسکے پاس مہنگی گاڑیاں جن میں3,50,000پاونڈ مالیت کی ایونٹاڈور کار، 3,70,000پاونڈکی چھ ٹائیروں والی مرسیڈیز اے ایم جی گاڑی،3,50,000پاونڈکی رولز فینٹم کوپ،2,20,000بینٹلے فلائینگ سپر، اور 1,80,000پاونڈ کی لیمبر گینی ہوریکین، شامل ہیں۔ مغربی لندن کے علاقے میں وہ اکثر ان گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ دیکھائی دیتاہے۔

(جاری ہے)

اخباری رپورٹروں نے اس کے مختلف نا م دیئے ہو ئے ہیں جیسے ، دولت مند شیخ، عرب پلے بوائے، سعودی پرنس، صنعتکار وغیرہ وغیرہ لیکن کوئی بھی نہیں جانتا کہ وہ اصل میں کون ہے۔

لیکن یہ بتایا جاتا ہے کے وہ سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ میل آن لائین نے آخر کا ر اس کے ساتھ پہلی دفعہ انٹرویو کیا ہے ،جس میں اس نے اپنے بارے میں کچھ بتانے گریز کیا لیکن اپنی مہنگی گاڑیوں کی بارے میں بتانے پر اس نے پس و پیش سے کا م نہیں لیا۔ گاڑیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے اس نے کہا کہ اس کی سب سے پہلی کار پورشے911تھی۔ اور اس کے بعد وہ اپنی تمام گاڑیوں کو اپنے مطابق تیار کرواتا ہے۔

ترکی بن عبداللہ انتہائی دریا دل ہے، اس نے کار پرکنگ پر موجود ملازم کو 50پاونڈ ٹپ بھی دی۔ اپنے دوستوں کو تحفے تحائف دینے میں مشہور ہے۔ لندن کے قوانین کے بارے میں شہزادے نے کہا کہ اس نے کبھی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔شہزادے نے میل آن لائین کو بتایا کہ وہ پچھلے دو مہینوں سے لندن میں ہے لیکن کسی نے بھی میری طرف سے قانون کی خلاف ورزی کی کوئی شکائیت نہیں کی۔

23 سالہ سعودی شہزادے ، سونے کی گاڑیوں کے بیڑے کا مالک