سول ہسپتال میں غذائی قلت سے مزید 2بچے دم توڑ گئے ‘سال میں ہلاکتوں کی تعداد 258ہو گئی

منگل 3 مئی 2016 14:28

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) سول ہسپتال میں غذائی قلت سے مزید 2بچے دم توڑ گئے ، سال میں ہلاکتوں کی تعداد 258ہو گئی - تھر کے سول ہسپتال میں غذائی قلت نے مزید دو بچوں کی زندگیاں نگل لیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سول ہسپتال میں زیر علاج مزید دو بچے دم توڑ گئے جس کے بعد ایک سال کے دوران ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 258تک جا پہنچی اس کے علاوہ غذائیت کی کمی سے لاحق امراض میں مبتلا متعدد بچے تاحال سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں تاہم اس حوالے سے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات کرنے سے قاصر نظر آتی ہے

متعلقہ عنوان :