قحط زدہ صحرائی علاقے تھرپارکر میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران مختلف بیماریوں سے 162 بچے ہلاک ہوئے ‘رپورٹ

منگل 3 مئی 2016 14:28

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) قحط زدہ صحرائی علاقے تھرپارکر میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران مختلف بیماریوں سے 162 بچے ہلاک ہوئے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر ارجن کمار نے ڈی سی تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد تھاہیم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 4 ماہ میں 245 بچوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں مٹھی کے مختلف صحت مراکز سے دیگر ہسپتالوں میں بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گذشتہ 4 ماہ میں پانچ سال سے کم اور اس سے زائد عمر کے 39795 بچوں کو ضلع کے 6 صحت مراکز میں علاج معالجے کیلئے لایا گیا تھا اور ان میں 4123 بچوں کو داخل ‘ 245 بچوں کو تشویش ناک حالت میں دیگر ہسپتالوں میں بھیجا گیا۔انھوں نے تصدیق کی کہ 162 بچے ضلع کے 6 ہسپتالوں میں دوران علاج ہلاک ہوئے۔ ڈی ایچ او تھرپارکر ڈاکڑ ارجن نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا دیگر ہسپتالوں کو بھیجے گئے بچے دوران علاج صحتیاب ہوئے یا وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :