بنوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وزیراعظم کے خصوصی دورہ کے موقع پر ضلع بھر کے تعلیمی ادارے بند رہے

بنوں کے ضلعی ناظم نے ضلعی ایجوکیشن آفیسر سے رابطہ کر کے چھٹی کیلئے کہا تھا جس پرانکار کردیا گیا تھا ‘ مشتاق غنی

منگل 3 مئی 2016 14:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وزیراعظم کے خصوصی دورہ کے موقع پر ضلع بھر کے تعلیمی ادارے بند رہے ۔ کے پی کے کے مشیر اطلاعات مشتاق غنی نے بتایا کہ بنوں کے ضلعی ناظم نے ضلعی ایجوکیشن آفیسر سے رابطہ کر کے چھٹی کیلئے کہا تھا جس انہیں انکار کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مشتاق غنی نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں ھٹی نہیں کی گئی جن سکولوں نے چھٹی کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔چند روز قبل وزیر اعظم کی جانب سے کے پی کے کے ضلع مانسہرہ کے دورہ کے دوران مقامی یونیورسٹی کو بند کئے جانے سے متعلق اطلاعات کے مشیر نے کہا کہ وائس چانسلر نے چھٹی کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ‘ سیاسی سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیں ا یسے میں تعلیمی اداروں کو متاثر کرنا مناسب نہیں۔

متعلقہ عنوان :