مظالم ،جبر،پروپیگنڈوں اور نئی نئی سازشوں کے باوجود ایم کیو ایم کے عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوتی جارہی ہے ۔ ایم کیو ایم کوئٹہ زون

منگل 3 مئی 2016 14:24

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء ) مظالم ،جبر،پروپیگنڈوں اور نئی نئی سازشوں کے باوجود ایم کیو ایم کے عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوتی جارہی ہے ایم کیو ایم عوامی جماعت ہے آئندہ الیکشن میں ووٹ بینک میں مزید مضبوط ،عوام اور ملک کے خدمت کیلئے آگے آئینگے ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم کوئٹہ کے زونل انچارج ملک جنت گل کاکڑ سے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی ملاقات کے موقع پر گفتگو ایم کیو ایم کے زونل انچارج نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مینڈیٹ رکھنے والے سیاسی جماعت کو بزورِ طاقت دیوار سے لگانا جمہوریت کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور عوام کے رائے کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو پروپیگنڈوں اور سازشوں سے ختم نہیں کرسکتا بلکہ ایسا حرکت سوچنے والے خواب خرگوش سے کم نہیں خالفین ایم کیو ایم کے مقبولیت سے خائف ہوکر روز ایک نئی پروپیھگنڈے اور سازش بنانے میں مصروف عمل ہیں اورچند نام نہاد لوگوں کے ٹولے کو میڈیا کی زینت بناکر ایم کیو ایم کے خلاف کب تک استعمال کرینگے ایم کیو ایم کارکنان اور ہمدرد باشعور اور تعلیم یافتہ ہے دیوار کے پیچھے چیزوں کو دیکھ رہے ہیں ایم کیو ایم دوسرے قوموں کے ساتھ ساتھ بنیادی طور پر پاکستان بنانے والوں کا جماعت ہے جس نے ملک بنانے کیلئے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اس موقع پر اراکین زونل کمیٹی سعداللہ نوتیزئی ،ڈاکٹر محمد ادریس ،کامران یوسفزئی اور ملک عبدالمنان کشمیری بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :