خصوصی طالبعلموں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنانے کیلئے قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 3 مئی 2016 14:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پنجاب میں خصوصی طالبعلموں کی اعلیٰ تعلیم کے لئے یونیورسٹی بنانے کے لئے قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں خصوصی طالبعلموں کے لئے اعلیٰ تعلیم کے لئے یونیورسٹی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں 40 ہزار سے زائد خصوصی بچوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے کوئی یونیورسٹی موجود ہے نہ ہی موجودہ یونیورسٹیوں میں ان کے لئے کوئی خصوصی ڈیپارٹمنٹ بنائے گئے ہیں خصوصی بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔ پنجاب کے اڑھائی ہزار سے زائد تعلیمی اداروں میں 40ہزار کے قریب 4 کیٹیگری کے خصوصی بچے زیر تعلیم ہیں لیکن اعلیٰ تعلیم کے لئے اُن کے لئے کوئی یونیورسٹی موجود نہ ہے۔ لہذا یہ ایوان پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ خصوصی بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لئے یونیورسٹی قائم کی جائے۔