منظور احمد وٹو سے خرم نواز گنڈاپور کی ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

منگل 3 مئی 2016 14:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

منظور احمد وٹو کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں سیاسی جماعتوں کے الائنس اور پانامہ لیکس کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ۔