ایجوکیشن ایمپلائز فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کا پوزیشن ہولڈرطلبہ کو سالانہ 5 ہزار روپے دینے کا اعلان

منگل 3 مئی 2016 13:54

پشاور۔03 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء )ایجوکیشن ایمپلائز فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا نے سیشن 2015-16ء کیلئے میٹرک وانٹراور بیچلرپارٹ فسٹ میں ٹاپ پر آنے والے 2095طلباء وطالبات کیلئے فی طالب علم سالانہ پانچ ہزار کے حساب سے ایک کروڑ پینتالیس لاکھ پانچ ہزار روپے کے چیکس جاری کردیئے ‘چیکس وصول کرنے کیلئے دفتری اوقات میں رابطہ کیاجاسکتاہے میرٹ وظائف کے اجراء پر تنظیم اساتذہ کے ذمہ داران خیرالله حواری‘ سید محمدشاہ باچا‘ میاں ضیاء الرحمن ‘ سکندر خان‘ اور مصباح الاسلام عابدی ای ای ایف کے ذمہ داران سردارخان افسر‘ عمران آفریدی ‘عبادت سید وردک‘ سید معاذ علی شاہ‘ محمدمدثر‘محمد فہیم مروت‘ اسفند یاریحییٰ اور شاہد نصرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔