خیبرپختونخواکے 10 اضلاع میں ایس ڈی سی کے تعاون سے فنی تربیت کی فراہمی

منگل 3 مئی 2016 13:52

پشاور۔03 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء )للسائل والمحروم فاؤنڈیشن سکل ڈویلپمنٹ کونسل کے تعاون سے ناداراوریتیم بچیوں کو فنی تربیت فراہم کرنے کیلئے خیبرپختونخواکے 10اضلاع کے 13سکل سنٹرز میں تربیتی پروگرام کامیابی سے جاری ہے‘ ان اضلاع میں ڈی آئی خان‘ لکی مروت‘ کرک‘ بٹگرام‘ بونیر‘ ھنگو‘ شانگلہ‘ چترال‘ اپرسوات اور اپر دیر وغیر ہ شامل ہیں‘ مستحق بچیوں کو ٹیلرنگ اینڈ گارمنٹس میکنگ کے شعبوں میں 6ماہ کی تربیت دی جائیگی‘ تربیتی پروگرام کے اختتام پر کامیاب ہونے والی تمام بچیوں کو اسناد کے علاوہ سلائی مشین‘ ٹول کٹس اور 6 ہزار روپے وظیفہ بھی دیاجائے گا تاکہ وہ باعزت روزگار کمانے کی قابل ہوسکیں ۔