اسلام آباد : سپریم کورٹ نے حکومت کی حج کوٹہ پالیسی مسترد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 13:47

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے حکومت کی حج کوٹہ پالیسی مسترد کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء) : سپریم کورٹ نے حکومت کی حج کوٹہ پالیسی کو مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سماعت کی جس کے بعد فیصلہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے پڑھ کر سنایا۔سپریم کورٹ نے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا کوٹہ کم کر کے 40 فیصد کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے 50 فیصد کوٹہ بحال کر دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا کوٹہ 50 فیصد کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 2016 کی حج پالیسی مسترد کی ، سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ کیا 10 فیصد کوٹہ کم کرنے سے ٹور آپریٹرز کے حقوق نہیں مارے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورآپریٹرز بھی مختص کیے گئے کوٹے کے مطابق پوا سال تیاری کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

لہٰذا پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا کوٹہ 50 فیصد ہو گا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ بظاہر حج پالیسی بنانے کے لیے عدالتی احکامات کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔پالیسی کی تشکیل کے لیے اعلٰی سطحی کمیٹی بنانے کا حکم بھی نہیں مانا گیا۔ عدالت میں سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت عازمین کے لیے بہتر اقدامات کر رہی ہے ۔ یاد رہے کہ حکومتی اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا کوٹہ دس فیصد کم کر کے 40 فیصد کر دیا گیا تھا جسے ٹور آپریٹرز نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ سپریم کورٹ نے حکومتی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ٹور آپریٹرز کا 50 فیصد کوٹہ بحال کر دیا۔

متعلقہ عنوان :