وزیراعظم کو بنوں میں عوامی اجتماع میں پہنچنے پر روایتی پگڑی پہنائی گئی،مخصوص چادر پیش کی گئی

منگل 3 مئی 2016 13:47

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کو بنوں میں عوامی اجتماع میں پہنچنے پر روایتی پگڑی پہنائی گئی اور بنوں کی مخصوص چادر پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم نواز شریف بنوں میں عوامی اجتماع میں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی نے وزیراعظم نواز شریف کو روایتی پگڑی پہنائی اور بنوں کی مخصوص چادر پیش کی۔ جس پر وزیراعظم نواز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا اور روایتی پگڑی پہن کر ہی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :