آپ کے کہنے پر استعفیٰ دے دوں، یہ منہ اور مسور کی دال،وزیراعظم کی استعفے کا مطالبہ کرنیوالوں پر کڑی تنقید

منگل 3 مئی 2016 13:47

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے اپنے استعفے کا مطالبہ کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ”آپ کے کہنے پر استعفی دے دوں، یہ منہ اور مسور کی دال“،کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت ہو جائے تو گھر چلا جاؤں گا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم نواز شریف نے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران تحریک انصاف اور استعفے کا مطالبہ کرنے والی دیگر اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سنا تھا کہ نیا خیبرپختونخوا بن رہا ہے، اس لئے آتے ہوئے ہیلی کاپٹر سے دیکھتا آیا لیکن کہیں نیا خیبرپختونخوا نظر نہیں آیا، وہی پرانی سڑکیں، سکول اور ہسپتال ہیں، تبدیلی کا کوئی نام و نشان تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے کہنے پر نہیں جائیں گے، کہتے ہیں کہ استعفیٰ دے دیں یہ منہ اور مسور کی دال۔ البتہ ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :