وزیراعظم 14مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے

منگل 3 مئی 2016 13:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف آئندہ ہفتے 14مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کرکے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے‘ وزیراعظم عوامی اجتماع سے خطاب اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو بنوں میں خطاب کے دوران جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف چودہ مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :